مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں راولپنڈي کےچکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاؤن کے قريب نجي ايئر لائن کا مسافر طيارہ گرکر تباہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں 118 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔بعض ذرائع کے مطابق حادثے ميں تقريباً تمام 127 افراد جاں بحق ہوگئے، تاحال کسي کے زندہ بچنے کي کوئي اطلاع نہيں ملي، پاکستان وزارت دفاع نے حادثے ميں 118 افراد کے جاں بحق ہونے کي تصديق کي ہے. عيني شاہد ین کے مطابق راولپنڈي کے علاقے کورال کے گاؤں حسين آباد کے قريب طيارہ شام 6سے ساڑھے 6 بجے کے قريب گرا اور طيارے کے ٹکڑے نصف کلو ميٹر تک پھيلے ہوئے ہيں، طيارے کا ملبہ کئي مکانوں پر گرا ہے، حادثے کے بعد علاقہ مکينوں نے خود امدادي سرگرمياں شروع کيں اور لاشوں و انساني اعضا کو ايک جگہ جمع کرنا شروع کرديا تھا، حادثے کے بعد علاقے ميں بجلي بھي چلي گئي جس کے باعث امدادي کاموں ميں مشکل پيش آرہي ہے. سول ايوي ايشن ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا مسافر طيارہ بھوجا ايئر لائن کا ہے جس ميں 118 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے، مسافروں ميں 6 شير خوار بچے بھي شامل ہيں. صدر زرداري اور وزيراعظم گيلاني نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کي تحقيقات کا حکم ديديا ہے.
مہر نیوز- 20 اپریل 2012ء: پاکستان میں راولپنڈي کےچکلالہ کے علاقے بحريہ ٹاؤن کے قريب نجي ايئر لائن کا مسافر طيارہ گرکر تباہ ہوگيا ہے جس کے نتیجے میں 118 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1581723
آپ کا تبصرہ